اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کے ملبے سے دو پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا یو اے ای میں میزائلوں کے ملبے سے دو پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کے ملبے سے دو پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، تحمل اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی حمایت کرتا ہے۔








