اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مقابلے میں کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ محمد آصف نے شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی محمد آصف کو عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مقابلے میں کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ محمد آصف نے شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،عالمی مقابلے میں کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صدرِ مملکت نے محمد آصف کی لگن، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ثابت کیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔محمد آصف نے فائنل میں بھارتی کھلاڑی بریجیش دامانی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔








