اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) گزشتہ تین سالہ بہترین خدمات پر وزیراعظم محمد نوازشریف کی سفارش پر صدرِ مملکت ممنون حسین نے چیئرمین پاکستان ہلال احمرڈاکٹر سعید الٰہی کو بحیثیت چیئرمین مزید تین سال کی توسیع دے دی۔وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ہلال احمر پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پاکستان ہلال احمر …
صدرِ مملکت ممنون حسین نے چیئرمین پاکستان ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو بحیثیت چیئرمین مزیدتین سال کی توسیع دے دی
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) گزشتہ تین سالہ بہترین خدمات پر وزیراعظم محمد نوازشریف کی سفارش پر صدرِ مملکت ممنون حسین نے چیئرمین پاکستان ہلال احمرڈاکٹر سعید الٰہی کو بحیثیت چیئرمین مزید تین سال کی توسیع دے دی۔وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ہلال احمر پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پاکستان ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کی خدمات و اقدامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ تین سال کیلئے چیئرمین ہلال احمرمقرر کر دیا گیا ہے ۔صدر اور وزیراعظم نے اِس امر کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر سعید الٰہی نے تین سال کی مختصر مدت میں جس طرح ہلالِ احمر پاکستان کو متحرک کیا ، وہ آنے والے تین سالوں میں اِس کی خدمات کی پاکستان کے ہر کونے تک پہنچائیں گے تاکہ متاثرین کی مدد کی جاسکے









