صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
صدرِ مملکت کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نومولود بچوں کی المناک اموات کو انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے درجات بلند فرمائے۔ صدرِ آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔







