اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے سرینگر میں قابض بھارتی افواج کے کشمیری طلباءو طالبات پر وحشیانہ تشدد اور جموں کے مختلف علاقوں میں خانہ بدوشوں پر انتہا پسند ہندﺅں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی مہذب اقوام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، یورپی ممالک میں آباد کشمیری …
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی حریت رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے سرینگر میں قابض بھارتی افواج کے کشمیری طلباءو طالبات پر وحشیانہ تشدد اور جموں کے مختلف علاقوں میں خانہ بدوشوں پر انتہا پسند ہندﺅں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی مہذب اقوام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، یورپی ممالک میں آباد کشمیری تارکین وطن بہتر کام کر رہے ہیں تاہم ذرائع ابلاغ میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔منگل کو کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونیئر فیض نقشبندی کی قیادت میں حریت رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں اور طلباءکو حق خود ارادیت اور آزادی کا مطالبہ کرنے پر انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے قابض فوج نے کالجوں اور سکولوں کو ہدف بنا لیا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں ۔









