صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان کی ڈنمارک کے سفیر اولے تھونک سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈنمارک عالمی امن و سلامتی کا علمبردار ملک ہے جس نے مختلف ممالک کے درمیان اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں بھارتی فوجی کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں، …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈنمارک عالمی امن و سلامتی کا علمبردار ملک ہے جس نے مختلف ممالک کے درمیان اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں بھارتی فوجی کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک مقامی لوگوں نے خود شروع کر رکھی ہے، جنہیں کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں ، بھارت مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ تنازعہ قرار دے کر بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، مسئلہ کشمیر دوطرفہ نہیں بلکہ بین الاقوامی اہمیت کا مسئلہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متعدد قرار دادیں منظور کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں تعینات ڈنمارک کے سفیر اولے تھونک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ڈنمارک دو طرفہ تعلقات، چین پاکستان اقتصادی راہداری، مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، عالمی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply