صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعو دخان کا ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام 2005ءکے زلزلے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعو دخان نے کہا ہے کہ 2005ءکے زلزلے کے بعد آزادجموں وکشمیر اور پاکستان کے عوام نے ایثار و قربانی اور صبر واستقامت اور باہمی تعاون کا جو مظاہرہ کیا تھا وہ بے مثال اور ہماری قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام تنظیم کے صدر …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعو دخان نے کہا ہے کہ 2005ءکے زلزلے کے بعد آزادجموں وکشمیر اور پاکستان کے عوام نے ایثار و قربانی اور صبر واستقامت اور باہمی تعاون کا جو مظاہرہ کیا تھا وہ بے مثال اور ہماری قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام تنظیم کے صدر دفتر میں 08اکتوبر2005ءکے زلزلے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل ، ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی ، ممتاز صحافی اور دانشور مجیب الرحمن شامی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان ہلال احمر اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کی زلزلہ 2005ءکے عمل میں خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے میں 78000افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مظفرآباد ، باغ راولاکوٹ اور کے پی کے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 35 لاکھ سے زیادہ لوگ مجموعی طور پر متاثر ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ زلزلے کے بعد پاکستان کے باہمت شہریوں سول سوسائٹی اور تارکین وطن نے جس طرح آگے بڑھ کر متاثرہ آبادی کی مدد کی وہ ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

مزید خبریں