اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی جغرافیائی سلامتی اور معاشی خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کی زراعت کا بڑا حصہ کشمیر سے آنے والے دریاﺅں کا مرہون منت ہے، اس لئے کشمیر کو حاصل کئے بغیر پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، پاکستان کا کشمیریوں کے …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی جغرافیائی سلامتی اور معاشی خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کی زراعت کا بڑا حصہ کشمیر سے آنے والے دریاﺅں کا مرہون منت ہے، اس لئے کشمیر کو حاصل کئے بغیر پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، پاکستان کا کشمیریوں کے ساتھ ازلی و ابدی رشتہ ہے،1947ءمیں مہاراجہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ ساز باز کر کے تاریخ کا فطری دھارا نہ موڑتا تو آج پوری ریاست پاکستان کا حصہ ہوتی ، آج بھی مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام نے سات لاکھ بھارتی فوج کو باندھ کر رکھا ہوا ہے اسطرح وہ بھارتی غلامی میں ہونے کے باوجود پاکستان کے دفاع کو مستحکم بنائے ہوئے ہیں،اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان مملکت خداداد پاکستان کو مضبوط اور نا قابل تسخیر دفاعی فصیل فراہم کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے سوا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل پاکستان کے لیے قابل قبول ہو سکتا ہے نہ کشمیریوں کے لیے۔









