مظفرآباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ” آج آزادکشمیر، مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں آباد کشمیری اور پاکستانی یومِ شہداءکشمیر منا رہے ہیں۔ آج کے دن ہم 13جولائی 1931ءکو راہِ حق میں شہید ہونے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور آزادی کے لیے ان کی بے مثال قربانی کو سلام کرتے ہیں۔انہوں نے …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا یوم شہداءکشمیر کے موقع پر بیان
مظفرآباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ” آج آزادکشمیر، مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں آباد کشمیری اور پاکستانی یومِ شہداءکشمیر منا رہے ہیں۔ آج کے دن ہم 13جولائی 1931ءکو راہِ حق میں شہید ہونے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور آزادی کے لیے ان کی بے مثال قربانی کو سلام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ” آج سے 87 سال پہلے آزادی کی جو شمع شہدائے کشمیر نے جلائی تھی ، وہ آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ ہے۔یوم شہداءکشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں انہو ن نے کہا کہ مہاراجہ کشمیر کی ڈوگرہ افواج نے مسلمانوں کے اوپر جو وحشیانہ طاقت استعمال کی تھی اس کی روایت ہندوستان نے آج تک برقرار رکھی ہے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آج جب ہم یومِ شہدائے جموںوکشمیر منا رہے ہیں تو ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے پورے خطے کو ایک اجتماعی قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ چُن چُن کر کشمیریوں کو ما ر رہے ہیں۔ عورتوں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔ کشمیریوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے کر اُن پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔ پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوںنوجوانوں، بوڑھوںاور بچوںکو بصارت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ فوجی طاقت کا اندھا دُھند استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔









