صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا بیان اورمنان وانی شہید کو خراج عقیدت

مظفرآباد۔14 اکتوبر(اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے عظیم کشمیری حریت پسند ڈاکٹر منان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھلی کے حکمران کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایک وانی کو گرائیں گے تو سو اور وانی پیدا ہو جائیں گے، بھارت نے ظلم و بربریت کی تمام حدود کو پار کر لیا ہے اور کشمیر کے نہتے اور بے …

مظفرآباد۔14 اکتوبر(اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے عظیم کشمیری حریت پسند ڈاکٹر منان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھلی کے حکمران کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایک وانی کو گرائیں گے تو سو اور وانی پیدا ہو جائیں گے، بھارت نے ظلم و بربریت کی تمام حدود کو پار کر لیا ہے اور کشمیر کے نہتے اور بے گناہ انسانوں کو اپنے حق مانگنے کی پاداش میں زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے ۔ اتوار کو جاری بیان میں سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کے نہ ختم ہونے والے بھیانک کھیل نے عام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر منان وانی جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو بھی یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں آزادی کے ساتھ رہنا ہے یا شہادت کو قبول کرنا ہے۔