اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون سے آزاد کشمیر کو اقتصادی ترقی کا ایک مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ(اے اے این) کی جانب سے” کوسٹ فار امپاورمنٹ اینڈ پراگریس“ کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون سے آزاد کشمیر کو اقتصادی ترقی کا ایک مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ(اے اے این) کی جانب سے” کوسٹ فار امپاورمنٹ اینڈ پراگریس“ کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایسراءمیجر جنرل محمدسمریز شالک ، ایچ آئی(ملٹری)، وزراءحکومت، ایس ، ایس او کے سابق صدر ، سینئر فوجی اور سول آفیسران ، آزاد جموں و کشمیر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور طالبعلوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صدر نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی ترجیحات کو نمایا ں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کو تیز کرنے ، گڈ گورننس اور اقتصادی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے اس موقع پر کہا کہ اچھی حکمرانی کے بغیر صحیح معنوں میں اقتصادی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی ۔








