.صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کاکوئٹہ میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزوم ہیں اور جزو لاینفک ہیں، دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ شہر میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزوم ہیں اور جزو لاینفک ہیں، دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ شہر میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے لوگ گزشتہ دو صدیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وہ مہاراجہ سے آزادی حاصل کرنے کےلئے جنگ لڑتے رہے اور اب 70 سالوں سے بھارت سے اپنی آزادی اور حق خودارادیت کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال قبل بھارت نے2 لاکھ 47 ہزار معصوم کشمیریوں کا قتل عام کیا جو ڈوگرہ و بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے انتہاءپسندوں کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی نسل کشی تھی اور اڑھائی لاکھ کشمیریوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکال کر نو آزاد پاکستان کی طرف دھکیل دیا گیا۔