اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے خلاف اقوام متحدہ، عالمی اداروں اور اہم ممالک کو خطوط لکھے کیونکہ بھارت، بنگال، بہار، کیرالہ اور پنجاب سے بڑی تعداد میں ہندوﺅں کو جموں و لداخ میں آباد کر کے وہاں ڈیمو گرامی تبدیل کر چکا …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے خلاف اقوام متحدہ، عالمی اداروں اور اہم ممالک کو خطوط لکھے کیونکہ بھارت، بنگال، بہار، کیرالہ اور پنجاب سے بڑی تعداد میں ہندوﺅں کو جموں و لداخ میں آباد کر کے وہاں ڈیمو گرامی تبدیل کر چکا ہے۔ اب وادی کشمیر میں ریٹائرڈ ہندو فوجیوں، پنڈتوں اور سابق مغربی پاکستان کے ہندو مہاجرین اور پنڈتوں کے نام پر اسرائیلی طرز کی کالونیاں بنا کر یہاں بھی مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ آبادی کے تناسب میں تبدیلی جنیوا کنونشن، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔ بھارت کے ان غیر قانونی اقدامات کو عالمی برداری کے سامنے چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کل جماعتی حریت کانفرنس، کشمیر میڈیا سروس اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








