اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور مشترکہ مزاحمتی تحریک کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے انتخابات میں حصہ نہ لے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بھارتی آئین کے تحت کسی انتخابی عمل کا حصہ …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کی کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر الطاف وانی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور مشترکہ مزاحمتی تحریک کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے انتخابات میں حصہ نہ لے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بھارتی آئین کے تحت کسی انتخابی عمل کا حصہ بن کر مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف کی حمایت نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر الطاف وانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز جموں و کشمیر ہاﺅس میں اُن سے ملاقات کی اور انہیں جنیوا میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتالیسویں اجلاس کے موقع پر کشمیری وفد کی کار کردگی سے آگاہ کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے جناب الطاف وانی اور وفد کے دیگر ارکان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اور پاکستان نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر پوری دنیا میں مہم چلائیں گے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے ۔








