صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے راولاکوٹ حلقہ 4 کے وفد کی ملاقات،طبی سہولیات، سڑکوں کے انفرسٹرکچر اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے راولاکوٹ حلقہ 4 کے وفد نے ممبر کشمیر کونسل سردار عبد الخالق وصی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سردار ریاض روشن، سردار الطاف بھی شامل تھے۔ ان رہنماﺅں نے صدر آزاد کشمیر سے اپنے حلقہ کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور باالخصوص بوائز ہائر سکینڈری سکول ٹائیں سے …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے راولاکوٹ حلقہ 4 کے وفد نے ممبر کشمیر کونسل سردار عبد الخالق وصی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سردار ریاض روشن، سردار الطاف بھی شامل تھے۔ ان رہنماﺅں نے صدر آزاد کشمیر سے اپنے حلقہ کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور باالخصوص بوائز ہائر سکینڈری سکول ٹائیں سے بائیو اور فزکس کے ماہر مضامین کی آسامیوں کو دوسری جگہ منتقل کئے جانے کے بارے میں آگاہ کیا، علاقہ کے عوام اور طلباءکے تحفظات سے بھی آگاہ کیا نیز حلقہ 4 میں طبی سہولیات، سڑکوں کے انفرسٹرکچر کے حوالے سے بھی درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔