اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری چین اور پاکستان دونوں ممالک کےلئے کارآمد اور مفید ہے، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی یونیورسٹی میں سی پےک اور آزاد کشمیر کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری چین اور پاکستان دونوں ممالک کےلئے کارآمد اور مفید ہے، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی یونیورسٹی میں سی پےک اور آزاد کشمیر کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ سیمینار آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں آئندہ سی پیک سے متعلقہ چیلنجز اور مواقع اجاگر کرنے کےلئے مستقبل قریب میں منعقد ہونے والے سیمیناروں کا ایک تسلسل تھا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سی پیک ایک الگ تھلگ جداگانہ منصوبہ نہیں درحقیقت یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا حصہ ہے جس کے تحت دنیا کے 65 ممالک بشمول پاکستان تین براعظموں کے ممالک کو معاشی طور پر جوڑنے کےلئے شروع کیا گیا ہے۔ سی پیک کے پہلوﺅں کو اجاگر کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اگرچہ یہ منصوبہ پاکستان کی اجتماعی معاشی ترقی کا نعم البدل تو نہیں لیکن ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور آئندہ تین دہائیوں میں یہ دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہو جائے گی۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ سیاسی ،جغرافیائی استحکام کی اہمیت کے پیش نظر معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہوتا ہے اور سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ دوستانہ پڑوسی پیدا کرنے کی جانب ایک احسن قدم ہے ۔اس سے دنیا کے مختلف ممالک کو معاشی اور معاشرتی استحکام ملے گا، ان کی بےدار ی صلاحیت بڑھے گی اور باہمی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔








