اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی کی اکثریت آزادی کی نعمت سے بہر مند ہیں جبکہ کشمیر کا ایک بڑا حصہ دشمن کی غلامی میں ہے جہاں قابض افواج تعلیمی اداروں میں توڑ پھوڑ کر رہی ہیں‘ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ یونیورسٹی کے طلبائ، اساتذہ، سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی کی اکثریت آزادی کی نعمت سے بہر مند ہیں جبکہ کشمیر کا ایک بڑا حصہ دشمن کی غلامی میں ہے جہاں قابض افواج تعلیمی اداروں میں توڑ پھوڑ کر رہی ہیں‘ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ یونیورسٹی کے طلبائ، اساتذہ، سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنے بھائیوں کے دکھ درد کو دنیا کے سامنے اُجاگر کریں۔ وہ سیکنڈ کانووکیشن 2017ءنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں لڑکوں اور لڑکیوں کا تعلیمی میدان میں تناسب خوفناک حد تک بگڑ چکا ہے‘ لڑکیاں ہر شعبہ میں لڑکوں کی نسبت آگے بڑھ رہی ہیں‘ لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم میں ایک بڑا فرق معاشرے میں بڑے بگاڑ کو جنم دے گا ‘ اساتذہ اور والدین لڑکوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کئے جاسکیں لڑکے زیادہ محنت کر کے اپنا مستقبل بہتر بنائیں۔








