اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے نہ صرف اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کیاہے بلکہ وہ کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کوبھی قبول نہیں کرتا، وہ طاقت کے بے جا استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام 20 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے نہ صرف اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کیاہے بلکہ وہ کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کوبھی قبول نہیں کرتا، وہ طاقت کے بے جا استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام 20 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر پر تین جنگیں ہوئی ہیں مگر اس مسئلے کا حل جنگ سے نہیں بلکہ پرامن طریقے سے سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ بد قسمتی سے ہندوستان نے کشمیر اور پاکستان کے اندر آج بھی غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور وہ سات نکات پر مشتمل ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ جس کے تحت وہ ایک طرف کشمیریوں پر ناقابل بیاں ظلم و ستم کر رہا ہے ۔ نوجوانوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ خواتین کی عصمت دری کر رہا ہے پرامن احتجاج کرنے والوں کو زندانوں میں مقید کرتا ہے۔ پیلٹ گن کے استعمال سے نوجوانوں اور بچوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے ۔








