صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو خطہ اور عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ خاموش تماشائی کا کردار ترک کرکے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے آگے بڑھے۔ جمعہ کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو خطہ اور عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ خاموش تماشائی کا کردار ترک کرکے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے آگے بڑھے۔ جمعہ کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ثالثی کی دوبارہ پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارتی حکمرانوں کے ردعمل کو منفی اور مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سیاسی و سفارتی اثرورسوخ استعمال کرکے بھارت کو پرامن سیاسی ذرائع سے یہ مسئلہ حل کرنے پر آمادہ کرے تاکہ اس دیرینہ حل طلب تنازعہ کی وجہ سے امن و سلامتی کو لاحق خطرات کو ٹالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تنازعہ کے تین فریق ہیں اس لئے اس تنازعہ کو بھارت اور پاکستان دوطرفہ مذاکرات سے نہیں حل کر سکتے۔صدر سردار مسعود خان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے حلیف کی حیثیت سے اس مسئلہ کے حل کےلئے بھارت پر دباﺅ بڑھا کر اس مسئلہ کو حل کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔