اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاءپسندی کی لہر ہے، انتہاءپسندوں نے بھارت میں مسلمانوں، کشمیریوں اور پاکستان کو دشمن سمجھ رکھا ہے، بھارت کے انتہاءپسند قائدین مسلمانوں اور کشمیریوں کو انتخابات میں دھمکیاں دیتے رہے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، آرٹیکل 35 اے کو تبدیل کرکے کشمیریوں کے حق پر …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کشمیر ہاﺅس میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاءپسندی کی لہر ہے، انتہاءپسندوں نے بھارت میں مسلمانوں، کشمیریوں اور پاکستان کو دشمن سمجھ رکھا ہے، بھارت کے انتہاءپسند قائدین مسلمانوں اور کشمیریوں کو انتخابات میں دھمکیاں دیتے رہے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، آرٹیکل 35 اے کو تبدیل کرکے کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کشمیر کی قیادت نے اس بار بھی عید جیل میں گزاری۔ وہ پیر کو یہاں کشمیر ہاﺅس میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے، تحریک کشمیر یورپ مختلف دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال سے کشمیریوں کی آواز عالمی فورمز اٹھ رہی ہے، مکہ سربراہ کانفرنس کے اعلامیہ میں باقاعدہ کشمیر کا ذکر ہے، پورا مطالعہ کئے بغیر کہا گیا کشمیر کا ذکر نہیں۔








