اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں متعلقہ جماعتوں اور اقوام متحدہ کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کا سیاسی و سفارتی حل تلاش کر لیا جائے گا۔ یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق کیپٹل ہل واشنگٹن میں پاکستانی و امریکن کانگریس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کیپٹل ہل واشنگٹن میں 27ویں سالانہ پاک امریکہ فرینڈشپ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں متعلقہ جماعتوں اور اقوام متحدہ کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کا سیاسی و سفارتی حل تلاش کر لیا جائے گا۔ یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق کیپٹل ہل واشنگٹن میں پاکستانی و امریکن کانگریس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود خان نے کہا کہ قبل ازیں جنوبی و شمالی کوریا اور متحدہ ریاست ہائے امریکہ کے مابین جاری تنازعات جو کہ سنگین صورتحال اختیار کر چکے تھے، کے پرامن سیاسی حل کی کامیابی سے کشمیریوں کو بھی حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا جبکہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کےلئے ایک پرامن جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اپنی اس جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں حق خودارادیت مل نہیں جاتا۔ کیپٹل ہل واشنگٹن میں منعقدہ پاکستان امریکن کانگریس (پی اے سی) کی جانب سے 27ویں سالانہ پاک امریکہ فرینڈشپ کی تقریب میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔








