اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لیے کشمیر لبریشن سیل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سیل کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اس ادارے کو جدید خطوط پر استوار کریں۔ پیر کو سیکرٹری لبریشن سیل منصور قادر …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل منصور قادر ڈار اور ڈائریکٹر راجہ سجاد خان کی طرف سے بریفنگ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لیے کشمیر لبریشن سیل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سیل کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اس ادارے کو جدید خطوط پر استوار کریں۔ پیر کو سیکرٹری لبریشن سیل منصور قادر ڈار اور ڈائریکٹر راجہ سجاد خان کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ لبریشن سیل نہ صرف خود مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اشاعتی مواد تیارکرے بلکہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر چھپنے والے مواد کو اکٹھا کر کے سوشل میڈیا کے ذریعے اُسے پھیلائے تاکہ ایک جانب مسئلہ کشمیر کا حقیقی تاریخی پس منظر دنیا کے سامنے آئے اور دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بربریت ، جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو سامنے لا کر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے ۔








