اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں درجنوں دیہات کا محاصرہ کر کے بھارتی فوج کے آپریشن کی پرزور مذمت کی ہے، جس کے دوران نصف رات کو بے گناہ شہریوں کو گھروں سے نکال کر شناخت پریڈ کرائی گئی اور خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی مقبوضہ کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں درجنوں دیہات کا محاصرہ کر کے بھارتی فوج کے آپریشن کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں درجنوں دیہات کا محاصرہ کر کے بھارتی فوج کے آپریشن کی پرزور مذمت کی ہے، جس کے دوران نصف رات کو بے گناہ شہریوں کو گھروں سے نکال کر شناخت پریڈ کرائی گئی اور خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشن میں جدید جنگی سازوسامان خصوصاً ہیلی کاپٹر وں کے استعمال سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کی شہری آبادی کے خلاف باضابطہ جنگ شروع کر رکھی ہے جس میں نوجوان اور طلباءکو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ عالمی برادری نہتے بے گناہ شہریوں کے خلاف ہیلی کاپٹروں اور جدید جنگی سازوسامان کے استعمال اور کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی قوانین نہتے شہریوں کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دیتے۔








