صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے منگل کو وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات زیر غور آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے منگل کو وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات زیر غور آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر قابض میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کسی صورت میں کشمیریوں میں حق خود ارادیت کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے آزما چکا ہے اور ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے کشمیریوں کی بھارت سے نفرت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ان کی حق خود ارادیت کی یہ جدوجہد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔