صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا ترک یوم جمہوریہ پرخصوصی پیغام

اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی)صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے 95ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میں اس موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 29اکتوبر 1923ءوہ تاریخی لمحہ تھا جب عظیم ترک قوم نے ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر چلنے کے سفر کا آغاز کیا …

اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی)صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے 95ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میں اس موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 29اکتوبر 1923ءوہ تاریخی لمحہ تھا جب عظیم ترک قوم نے ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر چلنے کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ یہ دن ترکی کی شاندار جدوجہد کا عکاس ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کی عوام اور قیادت نے تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود نہ صرف تاریخ کا رخ موڑا بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نئی روایات قائم کیں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان جب اپنے آزاد وطن کی جدوجہد میں مصروف تھے تو ترکی کا رویہ انکے کیلئے قابل فخر اور قوت بخش تھا۔