صدر اسلامی یونیورسٹی کا بورڈ آف گورنرز، سلیکشن بورڈز اور اکیڈمک کونسل کے معزز اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آ ئی آئی یو آئی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے بورڈ آف گورنرز، سلیکشن بورڈز اور اکیڈمک کونسل کے معزز اراکین کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔عشائیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی، جسٹس سید محمد انور (جج فیڈرل شریعت کورٹ اور رکن بورڈ آف گورنرز)، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (وائس …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آ ئی آئی یو آئی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے بورڈ آف گورنرز، سلیکشن بورڈز اور اکیڈمک کونسل کے معزز اراکین کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔عشائیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی، جسٹس سید محمد انور (جج فیڈرل شریعت کورٹ اور رکن بورڈ آف گورنرز)، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (وائس چانسلر، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی)، سابق وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جی رضا بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد (وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان) سمیت اکیڈمک کونسل اور جامعہ کی اعلیٰ قیادت کے دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیمی و ادارہ جاتی ترقی میں بورڈ آف گورنرز اور اکیڈمک کونسل کی رہنمائی، وابستگی اور مسلسل تعاون نہایت اہم ہے۔ انہوں نے جامعہ کی بہتری کے لئے مشاورتی، شمولیتی اور باہمی تعاون پر مبنی طرزِ عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی دانش اور مشترکہ ذمہ داری ہی تعلیمی معیار اور گورننس کو مضبوط بنا سکتی ہے۔شرکاء نے اس خوشگوار اور خلوص پر مبنی اقدام کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے وژن اور ترقی کے لئے بھرپور اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔