اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) صدر اور وزیراعظم کے کیمپس آفس ختم کرنے سے سرپلس ہونے والا سٹاف دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر بھجوادیا گیا ہے' صرف رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر 2750 پولیس اہلکار تعینات رہتے تھے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ماضی میں …
صدر اور وزیراعظم کے کیمپس آفس ختم کرنے سے سرپلس سٹاف دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر بھجوا دیا گیا ہے’ وزیر مملکت علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) صدر اور وزیراعظم کے کیمپس آفس ختم کرنے سے سرپلس ہونے والا سٹاف دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر بھجوادیا گیا ہے’ صرف رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر 2750 پولیس اہلکار تعینات رہتے تھے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ماضی میں وزراء اعظم اور وزراء اعلیٰ کے کئی کئی کیمپ آفسز ہوتے تھے۔ وزیراعظم نے کیمپ آفس کے خاتمے کا قانون بنالیا، اس پر ان کے خلاف یہ کہا گیا کہ وزیراعظم اپنی تنخواہ بڑھانے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے منیر اورکزئی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ سٹاف دوسرے محکمہ جات میں بھجوایا گیا۔ ملک کے وزیراعظم کے پانچ کیمپس آفس تھے۔ صدر کے تین کیمپ آفس تھے۔ 2750 پولیس اہلکار رائے ونڈ میں تعینات تھے۔








