اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دیگر امور …
صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفاع، سکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سلیم اور اے ڈی پورٹس گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن محمد جمعہ الشامسی سے بھی ملاقات کی۔صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے بھی ملاقات کی۔








