صدر مملکت آصف علی زرداری نے سرکاری امور سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور کی جانے والی سمریوں میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی 11 مئی سے 22 مئی 2026 تک بیرونِ ملک رخصت، وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2026، اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چیریٹیز رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فیسلیٹیشن (ترمیمی) بل 2026 …
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سرکاری امور سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سرکاری امور سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور کی جانے والی سمریوں میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی 11 مئی سے 22 مئی 2026 تک بیرونِ ملک رخصت، وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2026، اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چیریٹیز رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فیسلیٹیشن (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
صدر مملکت نے مالی سال 2024-25 کے لیے حکومتِ پاکستان کے تخصیصی حسابات اور وفاق سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2025-26 کی آڈٹ رپورٹس کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے 21 سے 26 مئی 2026 تک چین کے سرکاری دورے کی بھی منظوری دے دی۔








