صدر مملکت آصف علی زرداری کا اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے طور پر انتخاب اور تقرری پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے طور پر انتخاب اور تقرری پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ خطہ اس وقت شدید کشیدگی اور تنازعات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے طور پر انتخاب اور تقرری پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ خطہ اس وقت شدید کشیدگی اور تنازعات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات میں استحکام آئے گا اور خطے کے عوام کے لیے صورتحال بہتر ہوگی۔