صدر مملکت آصف علی زرداری کا روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات پر اظہار تشویش

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات سے تنازعہ کے پرامن حل کےلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایک نازک موقع پر جب جنگ کے …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات سے تنازعہ کے پرامن حل کےلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایک نازک موقع پر جب جنگ کے خاتمے کےلئے بات چیت ایک حساس مرحلے پر ہے، ایسے اقدامات جو کشیدگی کو بڑھاتے ہیں، انتہائی نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور بات چیت اور سفارت کاری کی کامیابی کی جانب اقدامات کریں۔ صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ امن ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کےلئے تحمل اور ذمہ داری ضروری ہے۔