اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامور شاعر، دانشور اور ادیب منّو بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے منّو بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نامور ادیب منّو بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامور شاعر، دانشور اور ادیب منّو بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے منّو بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔








