صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین اور نیپال میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین اور نیپال میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین اور نیپال کی قیادت اور عوام سے ان کے سرحدی علاقے میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا اتنا بڑا نقصان اور بڑی تعداد میں لوگوں کا تاحال لاپتہ ہونا ایک انتہائی المناک سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے چینی اور نیپالی بھائیوں اور بہنوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں امدادی اور تلاش و بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ریسکیو ٹیموں کی بہادری اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں اور دعائیں اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کی۔








