صدر مملکت آصف علی زرداری کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جانا ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔