صدر مملکت آصف علی زرداری کی ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ اور ایمبولینس پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ اور ایمبولینس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے فیڈرل کانسٹیبلری اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نےشہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ اور ایمبولینس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے فیڈرل کانسٹیبلری اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نےشہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے زخمی اہلکاروں اور ریسکیو عملے کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایمبولینس پر فائرنگ جیسے بزدلانہ اقدامات قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔