صدر مملکت آصف علی زرداری کی مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مزید پیش رفت کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مزید پیش رفت کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافتی روابط پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید فروغ پاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کے ساتھ مل کر پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ روابط اور تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

صدر مملکت نے بنگلہ دیش کے صدر کو باہمی طور پر موزوں وقت پر پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کے لیے اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے انجام دینے اور بنگلہ دیش کے عوام کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔