صدر مملکت آصف علی زرداری کی نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پرچم کشائی

لاڑکانہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پرچم کشائی کی۔صدر نے قومی پرچم کو بلند کیا۔اس موقع پر سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور، سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن سہیل …

لاڑکانہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پرچم کشائی کی۔صدر نے قومی پرچم کو بلند کیا۔اس موقع پر سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور، سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن سہیل انور سیال اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔