صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹنڈو محمد خان آمد، سابق صوبائی وزیر سید قبول محمد شاہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بدھ کو ٹنڈو محمد خان کا دورہ کیا اور سابق صوبائی وزیر سید قبول محمد شاہ کے انتقال پر سعیدپور تکار میں ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم کے بیٹوں سید محمد سعید شاہ، سید محمد کامل شاہ اور سید شیرِ یزداں علی شاہ کے …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بدھ کو ٹنڈو محمد خان کا دورہ کیا اور سابق صوبائی وزیر سید قبول محمد شاہ کے انتقال پر سعیدپور تکار میں ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم کے بیٹوں سید محمد سعید شاہ، سید محمد کامل شاہ اور سید شیرِ یزداں علی شاہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، حسن علی زرداری اور رکن سندھ اسمبلی اعجاز شاہ بخاری بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔