اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری تک مملکت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔دورے کے دوران صدر مملکت بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کر یں گے۔ …
صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری تک مملکت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری تک مملکت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔دورے کے دوران صدر مملکت بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کر یں گے۔
ملاقاتوں میں دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس دورے سے برادر خلیجی ملک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت و اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کے نئے مواقع کو فروغ دینے کا موقع ملے گا ۔








