صدر مملکت عارف علوی کی یمن کے سفیرمحمدمطہر الاشابی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت عارف علوی نے یمن میں بحران کے سیاسی حل کیلئے مزاکرات کا جلد آغاز کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ صرف مزاکرات سے ہی اس مسئلے کا حل نکالاجاسکتا ہے، یمن تنازعہ کے تمام فریقوں کو بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اوآئی سی کی قراردادوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت عارف علوی نے یمن میں بحران کے سیاسی حل کیلئے مزاکرات کا جلد آغاز کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ صرف مزاکرات سے ہی اس مسئلے کا حل نکالاجاسکتا ہے، یمن تنازعہ کے تمام فریقوں کو بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اوآئی سی کی قراردادوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار پاکستان میں یمن کے سفیرمحمدمطہر الاشابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدر مملکت سے یہاں بدھ کو خیرسگالی ملاقات کی۔ یمن کے سفیر نے صدرمملکت کو صدرمنتخب ہونے پر یمن کی قیادت کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔صدرمملکت نے یمن کی قیادت کیلئے نیک خواہشات اورخیرسگالی کا پیغام دیا اوریمن کے بحران کے سیاسی حل کیلئے امن عمل کی جلد بحالی کی امیدظاہرکی۔یمن کے سفیر نے اپنے ملک بارے پاکستان کے اصولی موقف کوسراہا۔ انہوں نے صدرمملکت کو یمن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔