صدر مملکت ممنون حسین سے او پی ایف کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اہم ذمہ داری ہے اورتارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کرنا ضروری ہیں، انھوں نے یہ بات او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹرامجد ملک سے ملاقات کے دوران کہی جنھوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اہم ذمہ داری ہے اورتارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کرنا ضروری ہیں، انھوں نے یہ بات او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹرامجد ملک سے ملاقات کے دوران کہی جنھوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر ممنو ن حسین نے اس موقع پرکہا کہ اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کا ایک اہم مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کی اور پاکستان میں ان کے خاندان کی فلاح و بہبود ہونی چاہیے، توقع ہے کہ او پی ایف اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔انھوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کے رحجان پر اظہار تشویوش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنان کو بیرون ملک روزگار دلانے کے نئے طریقوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ اوپی ایف بیرون ملک پاکستانیوں کے سفارت خانو ں کے ساتھ روابط میں مزید اضافہ کرے تاکہ ان کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل کیے جاسکیں،اس کے لیے ضروری ہے کہ سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفیئر آفیسر کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔

Leave a Reply