صدر مملکت ممنون حسین سے قزاخستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر بخت بیگ شبرایوف کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک قزاخستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات قزاخستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر بخت بیگ شبرایوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ہر سطح …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک قزاخستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات قزاخستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر بخت بیگ شبرایوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ہر سطح پر بہترین تعلقات ہیں لیکن باہمی تجارت میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے اوراس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے اپنے دورہ قزاخستان کو یادگار قرار دیا اور شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مکمل رکنیت کےلئے قزاخستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان میں قزاخستان کے سفیر کے قیام کو یادگار اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پاکستان کا بہترین دوست اور پاکستانی سمجھتے ہیں۔ صدر مملکت نے سفیر سے کہا کہ وہ قزاخستان کے صدر، حکومت اور عوام تک ان کی نیک خواہشات پہنچا دیں۔ قزاخستان کے سفیر نے کہا کہ قزاخستان کے عوام پاکستان کو اپنا بھائی اور قریب ترین دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران تعاون کرنے پر صدر مملکت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply