اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جلال آباد میں پاکستانی سفارتکار کا بے رحمانہ قتل افسوسناک ہے، افغانستان کو سفارتکاروں کی حفاظت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سے ادا کرنی چاہیے ، پاکستان اس سلسلے میں اپنے برادر ہمسایہ ملک کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات …
صدر مملکت ممنون حسین سے 107 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جلال آباد میں پاکستانی سفارتکار کا بے رحمانہ قتل افسوسناک ہے، افغانستان کو سفارتکاروں کی حفاظت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سے ادا کرنی چاہیے ، پاکستان اس سلسلے میں اپنے برادر ہمسایہ ملک کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں 107 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ریکٹر، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی عظمت علی رانجھا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسد حیاءالدین کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و ترقی کا خواہاں ہے۔








