صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطور وفاقی وزیر حلف لے لیا

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطور وفاقی وزیر حلف لے لیا۔ اس سلسلہ میں ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی وزرا کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ تقریب …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطور وفاقی وزیر حلف لے لیا۔ اس سلسلہ میں ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی وزرا کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں