اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جرات مندانہ جدوجہد کے لئے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔ انہوں نے …
صدر مملکت ممنون حسین کایوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جرات مندانہ جدوجہد کے لئے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم کی حالیہ لہر کے نتیجے میں 20 سے زائد کشمیری نوجوان شہید اور 200 سے زائد نہتے مظاہرین زخمی ہوئے۔ اپنی تاریخی جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور پرعزم عوام نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔








