صدر مملکت ممنون حسین کا اسلامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہا پسند ذہنیت اور دہشتگردی نے انسانیت پر دکھوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، مسلمان سکالرز کو چاہئے کہ وہ اسلام کو امن کے مذہب کے مثبت طور اجاگر کریں۔ منگل کو یہاں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے وویمن کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسلام انسانیت کی بہبود …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہا پسند ذہنیت اور دہشتگردی نے انسانیت پر دکھوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، مسلمان سکالرز کو چاہئے کہ وہ اسلام کو امن کے مذہب کے مثبت طور اجاگر کریں۔ منگل کو یہاں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے وویمن کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسلام انسانیت کی بہبود کو یقینی بناتا ہے اور جو عناصر اس کی شاندار تعلیمات کی غلط تشریح کررہے ہیں اور منافرت پھیلا رہے ہیں وہ انسانیت کی توہین ہے۔ صدر مملکت نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے مطابق امت مسلمہ کی دانشورانہ بنیادوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ واریت سے دور رہیں اور دنیا کے امن کی حفاظت کریں۔

Leave a Reply