اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ گذشتہ چند ادوار میں کسی بڑے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام کو کوئی خاطرخواہ سہولت مہیا نہ ہو سکی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکا، تعلیم کی بہتری اور اسے جدید اصولوں پر استوار کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے ، پاکستان کے نظام تعلیم کو …
صدر مملکت ممنون حسین کا انٹر بورڈ چیئرمین کمیٹی کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ گذشتہ چند ادوار میں کسی بڑے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام کو کوئی خاطرخواہ سہولت مہیا نہ ہو سکی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکا، تعلیم کی بہتری اور اسے جدید اصولوں پر استوار کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے ، پاکستان کے نظام تعلیم کو جدید سے جدید تر بنانے کے ساتھ قومی مقاصد سے ہم آہنگ بھی رکھا جائے۔صدر مملکت نے یہ بات منگل کو یہاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انٹر بورڈ چیئرمین کمیٹی (آئی بی سی سی) کے زیراہتمام” پاکستان میں نظام امتحانات سے متعلق قومی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ، ،سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ راجہ محمد نادر علی ،سیکرٹری ،انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین محمد رمضان اچکزئی ،وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد صدیقی کے علاوہ معز ز مہمانوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2018 ءتک توانائی کے بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اقتصادی راہداری نے نئے امکانات پیدا کر دیئے ہیں۔








