صدر مملکت ممنون حسین کا جنوبی ایشیاءکی فیڈریشن آف اکاﺅنٹنٹس کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان زیادہ محفوظ، پرامن اور صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کیلئے زیادہ سازگار ہے، انتہا پسندی ودہشت گردی کے خاتمے کیلئے کہ ہماری قوم نے اپنے جان و مال کی جو قربانیاں دی ہیں، اس کا نتیجہ ہمارے سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو اسلام آباد میں جنوبی ایشیاءکی فیڈریشن …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان زیادہ محفوظ، پرامن اور صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کیلئے زیادہ سازگار ہے، انتہا پسندی ودہشت گردی کے خاتمے کیلئے کہ ہماری قوم نے اپنے جان و مال کی جو قربانیاں دی ہیں، اس کا نتیجہ ہمارے سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو اسلام آباد میں جنوبی ایشیاءکی فیڈریشن آف اکاﺅنٹنٹس کی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ملکی اور سارک ممالک کے ماہرین اور شرکاءکی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہو نے کی وجہ سے ہماری معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے خطے کے محفوظ ترین ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انتہائی لبرل اور کاروبار دوست قوانین وضع کئے ہیں جن سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply