اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ فاٹا میں اجتماعی ذمہ داری کا قانون ظلم ہے، فاٹا اصلاحات کے ذریعے اس کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو جنوبی وزیرستان کے مشران سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ اور دیگر …
صدر مملکت ممنون حسین کا جنوبی وزیرستان کے مشران سے ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ فاٹا میں اجتماعی ذمہ داری کا قانون ظلم ہے، فاٹا اصلاحات کے ذریعے اس کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو جنوبی وزیرستان کے مشران سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ ایف سی آر کو ختم کرنے اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کیلئے فاٹا اصلاحاتی کمیٹی نے بڑی اہم تجاویز دی ہیں، اس کی بابت ایک نیا قانون قبائلی علاقوں کو دیا جائے گا جو کہ قبائلی ثقافت اور رواج کی نہ صرف پاسداری کرے گا بلکہ اجتماعی ذمہ داری جیسے ظالمانہ قانون کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کی بحالی کے لئے لیویز اور خاصا داران کی آسامیوں کو بڑھانے اور ان کو پولیس فورس کے برابر لانے کی تجاویز فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ کا اہم جزو ہیں جس پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، اسی طرح انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ افسران اور اداروں کو وفاقی حکومت سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی نے وفاقی حکومت کو قبائلی علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی فنڈ کی تجویز بھی دی ہے، جونیشنل فنانس کمیشن کی اگلی میٹنگ میں زیرِغور لائی جائے گی۔








