صدر مملکت ممنون حسین کا سائنس و ٹیکنالوجی اور تخلیقی انداز فکر پر اسلامی سربراہی کانفرنس میں پالیسی بیان

آستانہ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی دنیا کے محققین اور طالب علموں کے لئے ایک پر کشش پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نوجوان طالب علموں اور سائنس دانوں کو پاکستان میں تعلیم و تربیت کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ صدر مملکت نے یہ اعلان آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع پر پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس میں اپنے …

آستانہ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی دنیا کے محققین اور طالب علموں کے لئے ایک پر کشش پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نوجوان طالب علموں اور سائنس دانوں کو پاکستان میں تعلیم و تربیت کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ صدر مملکت نے یہ اعلان آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع پر پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس میں اپنے دوسرے خطاب میں کہا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے انسانیت کی بھلائی ، خاص طور پر مسلم معاشروں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی مشاورت اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کے امکانات کا جائزہ لینے کے بہترین مواقع میسر آئیںگے۔ یہ بات انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی اور تخلیق اندازِ فکر پر پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان اور مفکرین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ کے ہر عہد میںعلم و حکمت کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن آج کا عہد ماضی کے مقابلے میں اس اعتبار سے مختلف ہے کہ اب جدید علوم، خاص طور پر سائنس و ٹیکنالوجی معیشت کے بنیادی منبع کی حیثیت سے ترقی و خوشحالی کا ذریعہ بن چکی ہے کیونکہ اب زندگی کے ہر شعبے حتیٰ کہ انسان کی بنیادی ضروریات بھی اس کی محتاج ہیں۔اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے معاشرے کو جدید عہد کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک طویل المعیاد اور جامع منصوبہ یعنی(ویژن 2030) تیار کیا ہے جس کے مقاصد کی تکمیل کے لیے تعلیم و تحقیق سمیت تمام شعبوں کی مالی ضروریات پوری کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply